ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خودکشی کرنا چاہتے تھے آسٹریلیا کے سابق اسپنر ہاگ:سابق اسپنرکاخودنوشت سوانح عمری میں انکشاف 

خودکشی کرنا چاہتے تھے آسٹریلیا کے سابق اسپنر ہاگ:سابق اسپنرکاخودنوشت سوانح عمری میں انکشاف 

Tue, 01 Nov 2016 12:07:07    S.O. News Service

سڈنی،31؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اسپنر بریڈ ہاگ نے اپنی نئی کتاب میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ اور شادی ٹوٹنے کے بعد وہ خود کشی کرنے کی سوچنے لگے تھے۔آسٹریلیا کی 2003اور 2007کے عالمی کپ فاتح ٹیم کے رکن رہے ہاگ نے کہا کہ ان کے پاس 2007.08میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ اندریا سے ان کی شادی ٹوٹنے کے دہانے پر تھی۔اپنی سوانح عمری ’’دی رانگ ان‘‘میں انہوں نے بتایا کہ شادی ٹوٹنے کے بعد اگلے تین سال ان پر کتنے بھاری گزرے جس میں وہ شراب پینے لگے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سمندر کنارے اپنی گاڑی پارک کی اور واک کے لئے چلا گیا،میں نے سمندر کی طرف دیکھا اور سوچا کہ میں اس میں کود جاتا ہوں،بچ نکلا تو ٹھیک ہے اور نہیں آ سکا تو بدقسمتی،میں قسمت پر چھوڑنے کو تیار تھا،میں نے چار بار ایسا سوچا لیکن کر نہیں سکا۔


Share: